حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الولایہ قم المقدسہ میں اساتذہ و طلاب کی جانب سے عشرۂ کرامت کی مناسبت سے ایک پُر وقار و روح افزا جشن کا انعقاد کیا گیا، اس روحانی محفل میں برصغیر ہند و پاکستان سے تعلق رکھنے والے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ آیاتِ کلامِ مجید سے ہوا، جس کی پُرنور صداؤں نے فضا کو معطر کر دیا؛ بعد ازاں شعرائے اہل بیت علیہم السّلام نے حضرت امام علی رضا علیہ السّلام اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی شانِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت اور منظوم خراجِ تحسین پیش کیا۔

پروگرام کے اختتامی مرحلے میں مدیرِ محترم، حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید حسن رضا نقوی صاحب نے نہایت مؤثر اور پُر مغز خطاب کیا۔
انہوں نے اہل بیت اطہار علیہم السلام کی سیرتِ طیبہ، ان کی کرامتوں اور ہماری دینی و اخلاقی ذمہ داریوں پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔
یہ بافضیلت محفل طلابِ مدرسہ الولایہ کے زیرِ اہتمام اور شعبۂ ثقافت و تربیت کے تعاون سے منعقد ہوئی۔










آپ کا تبصرہ